وزیر صنعت کی حکام کو تاجروں کے مسائل حل کرنیکی ہدایت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے انجمن تاجران ریلوے روڈ گجرات کے صدر انصر قذافی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔۔۔
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات میں تاجروں کے مسائل پر بات چیت ہوئی،صوبائی وزیر نے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔صوبائی وزیر صنعت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ،تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے لیکن ایک انتشار پارٹی کاروباری سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے کے لئے کوشاں ہے ،مہنگائی میں کمی اور حکومت کے فلاحی پروگراموں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے لیکن عوام کی ترقی کے دشمن مضبوط ہوتی معیشت سے خوفزدہ ہیں،جونہی ملک آگے بڑھتا ہے تو اس انتشاری ٹولے کو احتجاج یاد آجاتا ہے ،اپنے دور حکومت میں اس احتجاجی ٹولے نے قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا۔