ایل ڈی اے کو مصدقہ دستاویزات عدالتی ریکارڈ پر لگانے کا حکم

 ایل ڈی اے کو مصدقہ دستاویزات  عدالتی ریکارڈ پر لگانے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے گارڈن ٹاؤن کے پلاٹوں کی منسوخی کیس میں ایل ڈی اے کو مصدقہ دستاویزات عدالتی ریکارڈ پر لگانے کا حکم دے دیا۔۔۔

 وکیل ایل ڈی اے نے موقف اپنایا کہ گرین ٹاؤن کے پلاٹس کا اصل ریکارڈ موجود نہیں ،ابتدائی انکوائری میں پلاٹس کاریکارڈ موجود نہ ہونے پر منسوخی کی گئی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا ایل ڈی اے سے پلاٹس کی ملکیت حاصل کی،پلاٹس دوسرے سے تیسرے مالک کے ہاتھوں بذریعہ ایل ڈی اے ٹرانسفر ہوا،تمام اصل دستاویزات پلاٹس مالکان کے پاس موجود ہیں،ایل ڈی اے نے یکطرفہ طورغیرقانونی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹس منسوخ کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں