مختلف سکیموں میں137املاک سربمہر ،3غیرقانونی تعمیرات مسمار
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی تعمیرات وکمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 137املاک سربمہراور3 غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔ جوہر ٹاؤن 51، گلبرگ اور نیو گارڈن 36، علامہ اقبال ٹاؤن 30،نیومسلم ٹاؤن اور کینال روڈ کے اطراف میں 20املاک سربمہر کی گئیں ۔ شادباغ میں بلڈنگ پلان منظور کر ائے بغیرتعمیرات پر 3 املاک کو جزوی طور پر مسمار کر دیا گیا۔