شادی سے قبل تھیلیسیمیا سکریننگ اہم:سلمان رفیق

شادی سے قبل تھیلیسیمیا سکریننگ اہم:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل تھیلیسیمیا پری وینشن ڈے کی مناسبت سے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر شبنم بشیر، ڈاکٹر یاسمین احسان، پروفیسر جویریہ منان بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا شادی سے قبل تھیلیسیمیا کی کیریئر سکریننگ انتہائی اہم ہو چکی ہے۔ پنجاب میں تھیلیسیمیا ٹیسٹنگ کی سہولیات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، بیماری پر قابو پانے کیلئے شادی سے پہلے بچوں کی سکریننگ ضرور کر انی چاہئے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس میڈیسن سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔قومی ہیرو ارشد ندیم بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ بھی دیگر طبی درسگاہوں میں سپورٹس میڈیسن کی بنیاد رکھیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں