لیسکو کی مختلف سب ڈویژنز میں صارفین کو ایڈوانس بلنگ کا انکشاف
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو نے لاسز اور ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے صارفین کو ایک بار پھر چونا لگانا شروع کردیا۔
لیسکو کی مختلف سب ڈویژنز میں صارفین کو ایڈوانس بلنگ کا انکشاف، لاسز پورا کرنے کے لیے زرعی، کمرشل اور صنعتی کے بلوں میں اضافی یونٹس ڈال دئے جاتے ہیں،بلوں کی پرنٹنگ تک اضافی یونٹس کا انڈکس پورا ہوجاتا ہے ،اضافی یونٹس ڈالنے سے ٹیکسز، ایف پی اے ، کیو ٹی اے کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے ،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے شکایات پر نوٹس لے لیا،لیسکو کے شعبہ ایس اینڈ آئی اور ایم اینڈ ایس کو ریڈنگ کے بعد چیکنگ کی ہدایت کردی گئی۔