سرکاری سکولوں میں ای پری کیورمنٹ سسٹم کا اجرا

سرکاری سکولوں میں ای  پری کیورمنٹ سسٹم کا اجرا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں میں ای پری کیورمنٹ سسٹم کا اجرا کر دیا گیا۔اب تمام خریدوفروخت آن لائن نظام کے تحت ہو گی۔

اس سلسلے میں ہر سکول کی مخصوص لاگ ان آئی ڈی جنریٹ ہوگی۔ ہر سکول پہلے سے ہی دی گئی آن لائن آپشنز کا انتخاب کرکے خریداری کرے گا۔سکول کی ضروریات کیمطابق پہلے سے دئیے گئے ریٹس اور کوالٹی کے مطابق درخواستیں جمع ہونگی۔آن لائن ریکوئسٹ جمع ہونے کے بعد وزیر تعلیم تک سب کے نوٹس میں ہوگی۔خریدی گئی چیز اسی کوالٹی کے ساتھ سکول میں موجود رکھنا ہوگی،اس ضمن میں سکول ہیڈز کو عنقریب ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں