محکمہ تعلیم نے سرکاری گھروں میں مقیم ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم نے سرکاری گھروں میں مقیم ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔ لاہور سمیت تمام اضلاع کے سکولوں سے ریکارڈ طلب کیا گیا۔
لاہور میں کچھ سکولوں میں ریٹائر ٹیچرز عرصہ دراز سے رہائشی عمارتوں پر قابض ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کئے ہوئے اساتذہ سے قبضہ چھڑانے کا فیصلہ کرلیا،ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔