1400کلو مضر صحت گوشت 650 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

 1400کلو مضر صحت گوشت 650 لٹر ملاوٹی دودھ تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں کریک ڈاؤن کیا، 1973 فوڈ پوائنٹس، یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 11 لاکھ 57 ہزار کے جرمانے جبکہ 6 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بند اور 4 کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔

 1400کلو گوشت، 650لٹر ملاوٹی دودھ اور بھاری مقدار میں ملاوٹی مصالحہ جات، ممنوعہ اشیا تلف کردی گئیں۔علی الصبح ناکہ بندی کے دوران 5لاکھ 53ہزار لٹر دودھ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں 55ہزار کلو گوشت کا معائنہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں