جوہر ٹاؤن مرکزی سڑک پر پھر شگاف،ٹریفک روانی متاثر

 جوہر ٹاؤن مرکزی سڑک پر پھر شگاف،ٹریفک روانی متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن میں ایک بار پھر شگاف پڑ گیا۔ مین بلیوارڈ پر سیوریج لائن ٹوٹنے سے شگاف پڑنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کی مرکزی سیوریج لائن کو تبدیل کرنے کا منصوبہ مسلسل التواکا شکار ہے۔ منصوبہ رواں بجٹ میں شامل ہونے کے باوجود تاحال متعلقہ فورم سے منظوری نہ ہوسکی۔ واسا نے سیوریج لائن تبدیل کرنے کا پی سی ون جون میں ارسال کیا مگر محکمہ پی اینڈ ڈی نے منظوری نہیں دی۔ جون سے ستمبر تک جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ پر2مرتبہ شگاف پڑ چکے ہیں، گزشتہ 5سال کے دوران شہر کی مرکزی شاہراہوں پر 16 مرتبہ شگاف بنے ۔ خیابان فردوسی اور ایوان قائد سے شوکت خانم تک نیا سیوریج سسٹم بچھانے کی منظوری درکار ہے ۔ شوق چوک سے شوکت خانم چوک تک سیوریج لائن کا ایک ارب 90 کروڑ،ایوان قائد سے شوکت خانم ڈسپوزل تک سیوریج سسٹم کی بحالی کے لئے ایک ارب 39 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں