سرکاری سکولوں کا انتظام سنبھالنے کیلئے 30 ہزار درخواستیں
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری سکولوں کا انتظام سنبھالنے کے لئے بڑی تعداد میں خواہشمند سامنے آگئے۔
سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے دوسرے مرحلے میں پنجاب ایجوکیشنفاؤنڈیشن کو 30 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوگئیں۔ پہلے مرحلے کے مقابلے میں دو گنا درخواست گزاروں نے اپلائی کیا۔دوسرے مرحلے میں 4 ہزار سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے ۔پہلے مرحلے میں 5 ہزار 8 سو سے زیادہ سکولوں کیلئے 9 ہزار سے زیادہ درخواست گزار سامنے آئے تھے ۔مجموعی طور پر 13 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔