جیلوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے 12 ہزار کیمرے نصب کرنیکا فیصلہ
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ نے جیلوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے جدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق کیمروں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کی جا رہی ہے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نائٹ ویژن کیمرے بھی شامل ہوں گے۔ تمام جیلوں کے داخلی و خارجی راستوں سے لے کر قیدیوں کی بیرک تک جدید سکیورٹی آلات نصب کیے جائیں گے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیمیں جیلوں کا سروے کر رہی ہیں، جس کے بعد کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جہاں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔