ہر تحصیل میں کم از کم محفوظ ڈمپنگ سائٹ بنانیکا فیصلہ

ہر تحصیل میں کم از کم محفوظ ڈمپنگ سائٹ بنانیکا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز ایک تاریخی لمحہ ہے۔

یہ ایک مشکل سفر تھا کیونکہ شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی کیلئے کوئی میکانزم ہی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں یومیہ 60 ہزار ٹن ویسٹ جمع ہوتا ہے تاہم اس میں سے بیشتر کوڑا تلف نہیں ہوتا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کی 149 تحصیلوں میں سے 110 میں آئوٹ سورسنگ ہوگئی۔ اس کے تحت گھر گھر جا کر کوڑا جمع کرنے اور ڈی سلٹنگ کا کام ہوگا۔ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کو بھی ری سٹرکچرنگ کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ہر تحصیل میں کم از کم ایک محفوظ ڈمپنگ سائٹ بھی بنے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ انشااللہ اگلے فیز میں ویسٹ سے انرجی بھی بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں