احتجاج کرنے پر نوکریوں سے برطرف تینوں اساتذہ رہنما بحال

احتجاج کرنے پر نوکریوں سے  برطرف تینوں اساتذہ رہنما بحال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اساتذہ حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر نوکریوں سے برطرف تینوں اساتذہ رہنماؤں کو بحال کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اساتذہ کی اپیلوں پر موقف سننے کے بعد اساتذہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رانا لیاقت علی، کاشف شہزاد اور مدثر حسین کو 4 ماہ بعد بحال کیا گیا ۔سابق سی ای او ایجوکیشن نے تینوں رہنماؤں کو سول سیکرٹریٹ کے باہر اساتذہ کے حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر برطرف کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں