جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس ناگزیر : وزیر صحت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں ڈرگ کنٹرول رجیم کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان کی جانب سے ڈرگ کنٹرول رجیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر صحت نے کہا کہ ڈرگ رولز میں ترمیم کے لئے سمری منظوری کے لئے جلد وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس ناگزیر ہے۔