21الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں، 15 فروری کو ممکنہ افتتاح

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور میں ماحول دوست بسیں چلانے کے منصوبے میں پیش رفت ہو گئی، ابتدائی طور پر 21 الیکٹرک بسیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ بسوں کو گرین ٹاؤن بس ڈپو پر کھڑا کیا جائیگا۔
تفصیل کے مطابق شہر میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ سسٹم چلانے کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کے قریب پہنچ گئیں۔گرین الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر 21 بسوں کو کراچی سے لایا گیا۔ پہلی مرحلے میں مجموعی طور پر 27 بسیں چین سے کراچی منگوائی گئی تھیں۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بتایا الیکٹرک بسوں کا افتتاح ممکنہ طور پر 15 فروری تک کر دیا جائیگا۔ فیز ٹو میں مزید 500 بسیں رواں سال 14 اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔ بسوں کی چارجنگ کے لئے لاہور میں 3 سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمنلز تیار ہوں گے۔ گرین ٹاؤن،جناح ٹرمنل اور ریلوے سٹیشن پر جدید الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز و ٹرمنلز بنائے جا رہے ہیں۔ جناح ٹرمنل پر تین سو بسوں کی کپیسٹی کا ٹرمنلز بنایا جا رہا ہے ، بسوں کو آٹھ سال تک کچھ بھی نہیں ہوگا۔ 15 دن نان سٹاپ بسوں کو چین میں رنرز پر چلایا گیا تاکہ ٹیسٹنگ ہو کہ یہ بسیں ہیٹ تو نہیں ہوتیں۔