انارکلی بازار میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے انارکلی بازار میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ۔
شہر کے تاریخی انارکلی بازار کو اب ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کے بعد اس علاقے کو واک وے بازار قرار دے دیا گیا ۔سی او شاہد عباس کاٹھیا کے مطابق اب انارکلی بازار میں صرف موٹر سائیکل سواروں کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔ گاڑیاں، ہیوی ٹریفک، رکشے اور مزدا سمیت دیگر ٹریفک کیلئے بازار کی تمام راہیں بند کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا مال روڈ انارکلی سے لے کر لوہاری چوک تک کو واک وے بازار قرار دے دیا گیا ہے ۔