سیاستدان ملکی سالمیت کے متحد ہوں :عبد الغفار روپڑی
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیاستدان ہوش کے ناخن لیں اور ملکی سالمیت کیلئے متحد ہوں، دشمن ہمیں ختم کرنے کے درپے ہے اور ہم اقتدار کے لالچی بن چکے ہیں، فورسز پر مسلسل حملے ناقابلِ برداشت ہیں۔
یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعت اہلحدیث کی مشاورتی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی ،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،مولانا حافظ عبد الوحید شاہد ،مولانا امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض اور مولانا عبدالظاہر بھی موجود تھے۔