ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ملتوی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت، عدالت نے کارروائی 26مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ، انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کی ہے ،درخواست میں وزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے بتایاکہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔