سردار خان لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر، حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی۔۔۔
مفتی تصدق حسین، ملک محبوب رسول قادری، مفتی جمیل رضوی اورپروفیسر محمد ارشد مہر نے جے یو پی کے مرکزی رہنما سردار محمد خان لغاری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم نے زندگی بھر نفاذ نظام مصطفی ؐ کیلئے جدوجہد کی ۔ سردار محمد خان لغاری ہر دور میں قائد ملت اسلامیہ علامہ امام شاہ احمد نورانی کے دست و بازورہے۔