فلسطین کے مسئلہ پر عالم اسلام کو ذمہ داری نبھانا ہو گی: عبد الغفار روپڑی
لاہور (سیاسی نمائندہ) فلسطین کے مسئلہ پر عالم اسلام کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی، اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے ہونگے، تحفظ حقوق اہلحدیث کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔
یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں جماعتی عہدیداروں مولانا حافظ امجد اقبال گھمن، پروفیسر عبد المجید، مولانا قاری محمد فیاض ،مولانا عبدالظاہر ،مولانا بشیر سلفی اور دیگر سے کہی۔ انہوں نے کہا معصوم فلسطینیوں کا خون ان ظالموں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔