لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار

لاہور میں بجلی پیدا کرنے  والی ملک کی پہلی سڑک تیار

لاہور(آئی این پی)لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔حکام نے کہا اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا۔۔۔

 اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا سڑک میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لئے الگ الگ لین ہیں، فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں۔ جو سایہ فراہم کریں گے اور ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں