یو ایم ٹی میں فیوچر ریڈی یونیورسٹیز کے موضوع پر کانفرنس شروع
لاہور( خبر نگار )یو ایم ٹی میں فیوچر ریڈی یونیورسٹیزکے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور ایکسپو کا آغاز ہو گیا ،افتتاح ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا ، صدارت یو ایم ٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر اصغر زیدی نے کی۔
ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا، چیف ایڈوائزر یو ایم ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید حسن، آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ پالفری مین، ڈاکٹر نشاط ریاض (ملالہ فنڈ) اور پروفیسر عطاالرحمان بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، جدید تعلیمی اصلاحات، جامع کیمپسز اور لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔