کشمیر ہماری شہ رگ ،تقسیم ہند کاادھورا ایجنڈا :جماعت اسلامی

کشمیر ہماری شہ رگ ،تقسیم ہند کاادھورا ایجنڈا :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کوشش کرنے کی خواہش پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے۔ دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا کوئی پائیدار حل نہیں نکالا جاتا جو کہ 80لاکھ کشمیریوں کو قبول ہو، تو اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور تقسیم برصغیر کاادھورا ایجنڈا ہے جس پر ہندوستان نے اپنی آٹھ لاکھ قابض فوج کے ذریعے قبضہ کر رکھا ہے ۔حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے ، فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے اور مشترکہ قومی پالیسی اختیار کی جائے ۔ بھارت ایک مکار دشمن ہے جو مذاکرات کو ہمیشہ سبوتاژ کرتا چلا آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں