حالیہ جنگی محاذ پر کامیابی قوم کے لئے باعثِ فخر:راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکستانی عزم بھارتی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوا۔مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ناپاک عزائم کوناکام بنایا۔
پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی مذاکرات کرنے پرمجبوا ہوا۔ حالیہ جنگی محاذ پر کامیابی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے ۔پاک افواج کی جرات مندانہ کارروائیوں پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تحفظ ناموس رسالت محاذ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حالیہ تنازع میں پاکستان کی بروقت اورذمہ دارانہ عسکری حکمت عملی نے نہ صرف عالمی سطح پراس کی ساکھ کومستحکم کیا بلکہ اسے ایک بہتر سفارتی پوزیشن بھی فراہم کردی ہے ۔پاکستان برابری کے بنیا د پرمذاکرات کرسکتے ہیں۔ بھارت کو اب سبق سیکھ لینا چاہیے اور امید ہے کہ مودی سرکار دوبارہ پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی جسارت نہیں کرے گی۔