ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن:لاکھوں پنشنرز پریشان

ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن:لاکھوں پنشنرز پریشان

لاہور(عاطف پرویز سے )ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن انتظامی بحران کا شکار ہو گیا، مستقل چیئرمین نہ ہونے سے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن نہ ہوسکا جس کے باعث لاکھوں ریٹائرڈ ورکرز کے ساتھ ساتھ ادارے کا عملہ بھی پریشان ہے ۔

 تفصیل کے مطابق 6 لاکھ سے زائد پنشنرز پر مشتمل ادارے میں ایک سال سے مستقل چیئرمین کی تقرری عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس کے باعث نہ صرف فیصلے تعطل کا شکار ہیں بلکہ ریٹائرڈ ورکرز کو بروقت سہولیات بھی میسر نہیں آ رہیں۔ای او بی آئی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے پنشن میں اضافے کا فیصلہ تو ہوا لیکن نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا ۔ بورڈ نے پنشن کو 10 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 11 کرنے کی منظوری دی تھی ،لاکھوں افراد مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ بھرتی کیلئے ٹیسٹ ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی کے دو اجلاس بلائے گئے مگر بھرتی کی منظوری نہ ہوسکی۔ ادارے میں آدھے سے زیادہ سیٹیں خالی پڑی ہیں ۔لیبر رہنما حنیف رامے کا کہنا ہے کہ \"وفاقی حکومت فوری طور پرمستقل چیئرمین تعینات کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں