رائیونڈ روڈ پر پہلا فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تیار

رائیونڈ روڈ پر پہلا فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تیار

لاہور(شیخ زین العابدین)رائیونڈ روڈ کے شہریوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے بچانے کیلئے پنجاب حکومت نے رائیونڈ روڈ پر پہلا فلائی اوور بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد قزلباش چوک ٹریفک سگنل بھی ختم کر دیا جائے گا۔

یہ فلائی اوور نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرے گا بلکہ شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ قزلباش چوک وہ مقام ہے جہاں ٹریفک کا بہاؤ دن کے بیشتر اوقات میں شدید متاثر رہتا ہے ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں معمول بن چکی ہیں اور شہریوں کو روزانہ گھنٹوں کی پریشانی برداشت کرنا پڑتی ہے ۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے قزلباش چوک پر فلائی اوور بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ۔ ایل ڈی اے کے مجوزہ منصوبے کے مطابق موٹر وے کی طرف جانے والے راستے پر ایک فلائی اوور بنایا جائے گا جبکہ موٹر وے سے رائیونڈ روڈ آنے والی ٹریفک کیلئے دو لین کا الگ فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نے فلائی اوور کیلئے 2 ارب 23 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں