نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے شوگر ملز چونیاں سے ملنے والی نوجوان کی لاش کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔۔۔
محلہ پیر جعفر علی شاہ چونیاں کے رہائشی مقتول کے کزن جہانگیراحمد نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ کسی نامعلوم نے اطلاع دی ہے تمہارے ماموں زاد بھائی 27/28سالہ شعیب کی لاش برادرز شوگر ملز چونیاں میں پڑی ہے جو تلاش کرنے پر مقتول کی لاش ملی جس کو کسی نامعلوم ملزم نے قتل کیاہے ، پولیس نے مقتول کے کزن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔