مختلف مقامات سے لڑکی سمیت 2 افراد اغوا

مختلف مقامات سے لڑکی سمیت 2 افراد اغوا

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)شہر اور اسکے نواح سے دو مختلف وارداتوں میں لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کرلیا گیا۔

 سردار کالونی کے رہائشی عارف نے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست دی ہے کہ ہم جب گھر میں سوئے ہوئے اٹھے تو میری 15/14سالہ بیٹی (ز)بی بی گھر میں موجود نہ تھی، خدشہ ہے نامعلوم ملزم نے اسے اغوا کرلیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے ،جبکہ تھانہ صدر پھولنگر میں خانکے موڑ کے رہائشی اسداللہ معاویہ نے درخواست درج کروائی ہے کہ میرا بڑا بھائی 30سالہ صبیح اللہ گھر سے موٹر سائیکل کو پنکچر لگوانے کو گیا جوتاحال گھر کو نہیں پہنچا ،خدشہ ہے کسی معلوم نے میرے بھائی کو اغوا کرلیا،پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں