جامعات سرچ کمیٹی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کو نکال دیا گیا

جامعات سرچ کمیٹی سے چیئرمین  ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کو نکال دیا گیا

لاہور(خبر نگار)جامعات سرچ کمیٹی سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کو نکال دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جامعات کے حوالے سے قائم سرچ کمیٹی میں اہم تبدیلی کردی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی سرچ کمیٹی بنا دی جس میں 3 بیوروکریٹ اور ایک ماہر تعلیم کو شامل کیا گیا ہے ۔قبل ازیں چیئرمین ہائر ایجوکیشن پنجاب ہر سرچ کمیٹی کا حصہ تھے ۔ہائر ایجوکیشن نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تلاش کیلئے سرچ کمیٹی بنائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں