عید پر پی آئی سی میں 3 ہزارمریضوں کو سہولیات فراہم

عید پر پی آئی سی میں 3 ہزارمریضوں کو سہولیات فراہم

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 3000 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

 188 مریضوں کی انجیو گرافی / انجیو پلاسٹی، 6648 کی بلڈ رپورٹس، 42 کے آئی سی یو میں داخلے اور 11 مریضوں کو عارضی پیس میکر ڈالا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عمار رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے کوشاں ہیں۔ادھر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا،سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مریضوں اور سٹاف سے سہولیات بارے تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ سنٹر میں صفائی ستھرائی کو بھی بہتر بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں