زمیندار کی حراست سے بازیاب 5 بچوں سمیت7افراد کی رہائی کا حکم

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی حراست سے بازیاب ہونے والے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔۔۔
رہا ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی،شاہ پورر سٹی سرگودھا پولیس نے میاں بیوی اور ان کے بچوں کو عدالت پیش کیا۔