جماعت اسلامی مجلس شوریٰ کا اجلاس 13 جون سے شروع

جماعت اسلامی مجلس شوریٰ کا اجلاس 13 جون سے شروع

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 13 سے 15 جون تک منصورہ میں ہوگا، ممبران کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے،اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر بھی بات کی جائے گی۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر حکومت مخالف تحریک کے شروع کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ادھر امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ خسارے کا بجٹ اور صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے، اس سے سوائے آئی ایم ایف کے کو ئی خوش نظر نہیں آتا۔ انہوں نے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنخواہوں،پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں