ہائیکورٹ : زیر حراست ملزم پر تشدد کی تحقیقات کرانیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیک بونس کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے حمزہ سعید کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر اے ایس آئی عمران انجم اور غلام قادر نے درخواست گزار کے بھائی پر تشدد کیا جس سے زیر حراست ملزم کو دل کا دورہ پڑا۔