جنرل ہسپتال میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا بغیر پرچی فیس علاج

لاہور(آن لائن)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا۔۔۔
جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی میں عید الضحیٰ کی 4 تعطیلات کے دوران 10033 مریضوں کو بلا تعطل اور بغیر پرچی فیس بہترین مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 2047 ایکسرے، 621 الٹراساؤنڈ اور 513 مریضوں کے سی ٹی سکین ہوئے۔