130لٹر ناقص آئل، کولڈ ڈرنکس، سنیکس اور دیگر اشیا تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عید سپیشل آپریشن جاری رہا، موٹروے سروس ایریاز،لاری اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، 790 فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کے دوران 66کو 9لاکھ 56ہزار کے جرمانے کئے گئے۔
ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا چیکنگ کے دوران 130لٹر سے زائد ناقص آئل، کولڈ ڈرنکس،سنیکس اور دیگر اشیا تلف کی گئیں۔ انہوں نے بتایا لاہور میں 31،فیصل آباد 89، ساہیوال 46، راولپنڈی 58، گوجرانوالہ 42 ،سرگودھا 56، ڈیرہ غازی خان 15، ملتان 89، بہاولپور 64 ، سکھیکی سروس ایریا 33، سیال موڑ 31، بھیرہ 58، برہان 16، کلرکہار 18، چکری 22 ، جہلم 5، ننکانہ صاحب 12، شور کوٹ 5، گوجرہ 32، خانیوال 6، ملتان 16، اوچ شریف 8، رحیم یار خان میں 17 پوائنٹ چیک کئے گئے۔