2400 دیہات کو ماڈل ویلیجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

 2400 دیہات کو ماڈل ویلیجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی،صباح نیوز)پنجاب حکومت نے ماڈل ویلیج پراجیکٹ کے تحت 2400 دیہات کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل و یلیجزمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہات کو ماڈل ویلیجز بنانے کے لئے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی جبکہ باقی 1600 دیہات کے لئے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی ۔ دوسری طرف وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا چیف منسٹر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام شہروں کی 2050 تک کی ضروریات سامنے رکھ کر بنایا گیا ۔ نئے مالی سال سے 66 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے زور دیا گلیوں، سڑکوں کی تعمیر سے پہلے گیس اور بجلی کمپنیاں اپنا ترقیاتی کام مکمل کرلیں۔ پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد کھدائی یا توڑپھوڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں