ای ٹیکسی منصوبہ ،بزنس پلان فنانشل ماڈل تیار

 ای ٹیکسی منصوبہ ،بزنس پلان  فنانشل ماڈل تیار

لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ای ٹیکسی منصوبہ کیلئے کابینہ منظوری کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے عملدرآمد کی تیاری کرلی۔

نیسپاک نے منصوبے پر عملدرآمد کا بزنس پلان اور فنانشل ماڈل تیار کرلیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 11 سو ای ٹیکسیاں فلیٹ آنرز، انفرادی سطح اور رائیڈ کمپنیوں کو دی جائیں گی، پنجاب حکومت گاڑیوں کا مارک اپ ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن فیس ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں