ویمن فوڈ آفیسر پر حملہ، 3 ملزموں کو 13 سال 5 ماہ قید، 6 لاکھ 25 ہزار فی کس جرمانہ عائد

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سپیشل کورٹ نے ویمن فوڈ سیفٹی آفیسر پر حملہ کرنیوالے 3 ملزموں کو 13 سال 5 ماہ قید اور 6 لاکھ 25 ہزار فی کس جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت پر ملزم افضل، اکبر اور ندیم کو سزا سنائی۔ فوڈ پوائنٹ کی چیکنگ کے دوران ملزموں نے خاتون آفیسر اور ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ خاتون آفیسر کو چیکنگ پرسر پر راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا حملے میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اورڈرائیور بھی شدید زخمی ہوئے۔