کیمیکل سیکٹر کیلئے مستقل پالیسی لائی جائے ،پی سی ایم اے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا اور ملک کے 16 ارب ڈالر مالیت کے کیمیکل سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے جامع اصلاحات اور مستقل پالیسی فریم ورک کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی ایم اے ہارون خان نے کہا ہے کہ توانائی لاگت، جی ایس ٹی ریفنڈ میں تاخیر، جائز کاروباروں پر بھاری ٹیکس بوجھ، پالیسی میں بار بار تبدیلیاں اور ایکسپورٹ فسیلی ٹیشن سکیم کا غلط استعمال جیسے مسائل انڈسٹری کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں ۔ماحولیاتی ولائسنسنگ منظوری کیلئے ون ونڈو پلیٹ فارم قائم کیا جائے۔