یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع، شاملِ تفتیش ہونے کے پابند

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کو شاملِ تفتیش ہونے کا پابند کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 2جون تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے پولیس کو 21 جون تک رجب بٹ کی گرفتاری سے روک دیا۔دوسری جانب سیشن کورٹ نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے 18 جون تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔