صارفین کا فون نہ سننے پر لیسکو افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)صارفین کا فون نہ سننے والے لیسکو افسروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، چیف ایگزیکٹوآفیسر لیسکو رمضان بٹ نے شکایات کا نوٹس لے لیا۔
صارفین کا فون نہ سننے والے ایس ڈی اوز اور ایکسیئنز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ 21 ایکسیئنز اور 31ایس ڈی اوز سے جواب طلب کرلیا گیا، تمام افسرتین روز کے اندر جواب جمع کرانے کے پابند ہونگے ،جواب جمع نہ کرانیوالے افسروں کو شو کاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔ لیسکو ترجمانکا کہنا ہے کہ 16ایکسیئنز کا تعلق لاہور، 3کا اوکاڑہ، ایک کا شیخوپورہ اور ایک کا تعلق قصورجبکہ تمام ایس ڈی اوز کا تعلق لاہور سے ہے ، لیسکو انتظامیہ نے مذکورہ افسروں کو نمبر بدل کر فون کیے، انہوں نے آنیوالے فون نہیں سنے۔