پاکستانی قوم ایران کے دکھ میں برابر کی شریک :ہشام الٰہی

پاکستانی قوم ایران کے دکھ  میں برابر کی شریک :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ) صدرجمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹرعلامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ لامحدود تباہی کا پیش خیمہ ہے ۔ جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حملے میں متعدد نامور ایرانی شخصیات کی شہادتیں ناقابل تلافی نقصان ہے ، پاکستانی قوم ایران کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ قران و سنہ اسلامک سنٹر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں