جی او آر کیلئے نئی سڑک کی تعمیرکیلئے 29کروڑ منظور
لاہور (شیخ زین العابدین)جی او آر ون کے لیے ایک الگ سے نئی سڑک تعمیر کی جائے گی۔ منصوبے کے لیے کروڑوں روپے مختص کر دیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برکی روڈ کے قریب زیر تعمیر جی او آر ون سرکاری کالونی تک آسان رسائی کے لیے ایک کلومیٹر طویل نئی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ فائنل کر لیا گیا ۔یہ سڑک عبداللہ گل انٹرچینج رنگ روڈ سے شروع ہو کر روہی نالہ تک جائے گی اور سڑک کی تعمیر پر تخمینہ 29 کروڑ 62 لاکھ 90 ہزار روپے ہے ۔منصوبہ مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے نے منصوبے کی سمری تیار کی اور فوری منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی،جو بغیر کسی رکاوٹ کے منظوری کی گئی۔منصوبے کے تحت نہ صرف نئی سڑک بنے گی بلکہ برکی روڈ اور رنگ روڈ سے منسلک سروس روڈز کی بحالی بھی کی جائے گی۔