وقت آگیا، اسرائیل کیخلاف عملی اقدامات کئے جائیں :ناظم اعلیٰ جمعیت

لاہور (خبر نگار )اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ یہ حملہ نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے امن، اتحاد اور استحکام کے خلاف ایک خطرناک اعلانِ جنگ ہے ۔ ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ بیانات اور مذمت سے آگے بڑھ کر اسرائیل کے خلاف مشترکہ، مربوط اور عملی اقدامات کیے جائیں۔ مسلم حکمران اسرائیل کے ساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات منقطع کریں۔