ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن میں خصوصی تقریب

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر نور تھلیسیمیا  فاؤنڈیشن میں خصوصی تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن لاہور سنٹر میں ایک خصوصی تقریب اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد خون کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے محفوظ خون کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ مہمانانِ گرامی نے نور تھیلیسیمیا فاؤنڈیشن کے مریض بچوں سے ملاقات کی، علاج کی سہولیات کا جائزہ لیا اور خون عطیہ کرنے کے عمل کو سراہا۔ انہوں نے اس پیغام کو عام کرنے پر زور دیا کہ خون کا عطیہ زندگی کا تحفہ ہے اور ہر صحت مند فرد کو اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں