کئی منصوبوں کے فنڈز خرچ نہ ہوسکے، سرنڈر ہونیکا خدشہ

لاہور(شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں متعدد ترقیاتی سکیمیں منظور کیں، لیکن درجنوں منصوبے ایسے ہیں جن کے لیے مختص فنڈز مکمل طور پر خرچ نہ ہو سکے۔
اب اربوں روپے کی رقم مالی سال کے اختتام پر سرنڈر کیے جانے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی 112 ترقیاتی سکیمیں، جن کے لیے رواں مالی سال میں بجٹ سے رقوم مختص کی گئیں، اب فنڈز خرچ نہ ہونے کے باعث خطرے کی زد میں آ چکی ہیں۔ محکموں کی جانب سے کام نہ کیے جانے یا سست روی کی وجہ سے ایک ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سرنڈر ہونے کا امکان ہے ۔شاہدرہ، چائنہ سکیم، شالیمار اور این اے 120 میں تعمیر کیے جانے والے سپورٹس کمپلیکسز کیلئے فی کس 10 ملین روپے رکھے گئے تھے۔محکمانہ سستی، انتظامی خامیاں اور بروقت پیپر ورک مکمل نہ ہونے سے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے۔