اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کے در پر دستک : اختراقبال ڈار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ پاکستان کے در پر دستک ہے۔۔۔
تحریک انصاف (نظریاتی) کا موقف ہے کہ غزہ کی آگ نے مسلم ممالک سمیت پاکستان تک پہنچنا ہے ، ہمیں ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنے برادر مسلم ملک ایران کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا، اس سے قبل ہم فلسطین ،غزہ کے بہن بھائیوں کی قتل وغارت ،ظلم وبربریت پر خاموش رہ کر جرم عظیم کے مرتکب ہورہے ہیں ،جس کی اﷲ تعالیٰ کے ہاں ضرور پوچھ گچھ ہوگی، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگا ہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ضو اختر ڈار ودیگر بھی موجودتھے ، اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کو چاہیے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح تیسری اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک کو پاکستان میں اکٹھا کریں اور مسلم فوبیا کا شکار یہود ونصاریٰ کو بھرپور جواب دیں، اسی میں مسلم امہ کی بقا ہے۔