وزیر تعلیم کی فپواسا کے وفد کو مکمل تعاون کا یقین دہانی

وزیر تعلیم کی فپواسا کے  وفد کو مکمل تعاون کا یقین دہانی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (پنجاب چیپٹر) کے ایک وفد نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رانا سکندر حیات سے یونیورسٹی اساتذہ کو درپیش مسائل کے ازالے کے لیے ملاقات کی۔

وفد میں پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی سابق صدر فپواسا ، صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر محمد اسلام صدر فپواسا (پنجاب چیپٹر) اور سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن شامل تھے ۔وزیر تعلیم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں