نواز شریف میڈیکل سٹی کا قیام کیا جائے گا : وزیر صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں نواز شریف میڈیکل سٹی کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران چلڈرن ہسپتال 2 کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نواز شریف میڈیکل سٹی کا قیام کیا جائے گا۔ چلڈرن ہسپتال 2 کی قیام میں اسلامک ایڈ حکومت پنجاب سے تعاون کر رہی ہے۔