رکشہ میں خاتون کا برقع پھنس جانے سے بچے کا پاؤں کٹ گیا

رکشہ میں خاتون کا برقع پھنس جانے سے بچے کا پاؤں کٹ گیا

قصور(خبرنگار)فیروز پور روڈ پر رکشہ کے چین میں خاتون کا برقع پھنس جانے سے بچے کا پاؤں کٹ گیا، بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ماجد اپنی بیوی اور بچے اسمٰعیل کے ساتھ رکشہ پر لاہور جارہاتھا کہ بیوی کا برقع رکشہ کے چین میں پھنس گیا اور وہ اپنے بچے کو سنبھالی نہیں پائی جس کے نتیجے میں بچے کا بایاں پاؤں رکشے کے چین میں آکر کٹ گیا۔بچے کو علاج کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں